شکستہ دل

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جس کا دل ٹوٹا ہوا یعنی دکھا ہوا ہو، غمگین، رنجیدہ؛ مایوس، بد دل، نا امید۔ "میں شکستہ دل، بی بی اینڈ سی آئی . دیکھتا ہوا دلّی لوٹ آیا۔"      ( ١٩٨٤ء، میری زندگی فسانہ، ٤٥٥ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ صفت 'شکستہ' کے ساتھ فارسی اسم مذکر 'دل' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جس کا دل ٹوٹا ہوا یعنی دکھا ہوا ہو، غمگین، رنجیدہ؛ مایوس، بد دل، نا امید۔ "میں شکستہ دل، بی بی اینڈ سی آئی . دیکھتا ہوا دلّی لوٹ آیا۔"      ( ١٩٨٤ء، میری زندگی فسانہ، ٤٥٥ )